حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ طلابِ کھرمنگ کی کابینہ اور نظارت نے حوزہ علمیہ نجف اشرف سے تشریف لائے ہوئے کھرمنگ کے علمائے اکرام کے ساتھ دفترِ انجمنِ کھرمنگ قم میں ایک صمیمی نشست کا اہتمام کیا۔
نشست میں عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق دینی مراکز، علمی اداروں اور مبلغین کے درمیان باہمی تعاون، رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر بات ہوئی، تاکہ معاشرے میں دینی شعور، اخلاقی اقدار اور وحدتِ امت کو فروغ دیا جا سکے۔
اس موقع پر تعلیمی منصوبوں، تربیتی پروگراموں اور مشترکہ علمی و تبلیغی سرگرمیوں کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دینی تبلیغ، تعلیمی، تربیتی رہنمائی اور ملک عزیز پاکستان بالخصوص بلتستان علی الخصوص علاقہ کھرمنگ میں مذہبی و سماجی خدمات کے فروغ جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی اور سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
مہمانوں میں سے حجۃ الاسلام و المسلمین قبلہ شیخ صابر کمال نے اپنے زرین خیالات پیش کیے اور ساتھ انجمنِ کھرمنگ کی نظارت کی نمائندگی کرتے ہوئے دبیر نظارت حجۃ الاسلام و المسلمین قبلہ شیخ مہدی حکیمی نے گفتگو کی۔
آخر میں صدرِ انجمنِ کھرمنگ حجۃ الاسلام والمسلمین امتیاز علی مہدوی نے انجمن کی فعالیتوں کو بیان کرنے کے ساتھ مہمانوں سے اپنی کابینہ کا تعارف کروایا اور مہمانوں کو سر زمین خون و قیام شہر قم المقدسہ اور دفترِ انجمن میں خوش آمدید کہا۔









آپ کا تبصرہ